رمضان كے روزے نہ ركھنے والے كا انجام
رمضان كے روزے نہ ركھنے والے كا انجام
💠جیسا كہ آپ جانتے ہیں كہ اسلام كے پانچ اركان میں سے ایک روزہ ہے، یعنی رمضان كے روزوں كے بغیر اسلام مكمل نہیں ہوتا، تمام علماء كا اتفاق ہے كہ ایسا شخص مسلمان نہیں ہوسكتا جو رمضان كے روزوں كو ضروری (فرض) نہ جانے، لہذا رمضان میں روزہ چھوڑنے كو كوئی حرام اور برا كام ہی نہ سمجھنا تو كفر ہے۔
اور اگر(كوئی اسے فرض تو مانتا ہے، لیكن) كسی نے ایک دن كا روزہ بھی بلا عذر جان بوجھ كر چھوڑ دیا، تو (ایسا شخص كافر تو نہیں ہے، لیكن) اس نے گناہ كبیرہ (بڑے سنگین گناہ) كا ارتكاب كیا۔
(اور بھلا بتائیے وہ كیسا غلام ہوگا جو اپنے مالک كی طرف سے مقرر كردہ فرض (ڈیوٹی) كو ہی نہ مانے؟ كیا مالک اسے اپنی غلامی میں ركھنا پسند كرے گا؟ یا ڈیوٹی كو قبول تو كر لے، مگر انجام نہ دے؟ انجام دینے میں كوتاہی كرے؟
🔷 تو یہ جو پانچ وقت كی نمازیں، رمضان كے روزے، صاحب نصاب پر زكاۃ، صاحب استطاعت پر حج وغیرہ ہیں، یہ سب سے بڑے بادشاہ اور سب سے بڑے آقا ومالک وحاكم كی طرف سے ہم بندوں پر عائد كی گئی ڈیوٹیاں ہیں، اگر اس كی خصوصی بندگی "اسلام" كے دائرے میں رہنا ہے تو ان ڈیوٹیوں پر سر تسلیم خم كرنا ہوگا، اور انہیں بجا لانا ہوگا۔)
♦ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "میں سویا ہوا تھا کہ میرے پاس دو آدمی آئے اور انہوں نے مجھے میرے بازو سے پکڑ لیا"۔۔۔( پھر لمبی حدیث ذکر کی، اس میں یہ بھی ہے کہ): "وہ مجھے كچھ ایسے لوگوں کے پاس لے گئے جنہیں ان کی پنڈلیوں (یا كونچوں یعنی ایڑیوں کے اوپر كے پٹھوں یا موٹی رگوں) كے بل لٹکایا گیا تھا، ان کی بانچھیں چیر دی گئی تھیں اور ان سے خون بہہ رہا تھا، میں نے کہا: یہ کون ہیں؟ تو انہوں نے کہا: "یہ وہ لوگ ہیں جو افطاری کا وقت ہونے سے پہلے روزہ افطار کرلیتے تھے۔")
📚(سنن النسائی الکبری: 3273)
🔶 نوٹ: 1⃣ یہ خواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم كو دكھایا گیا، اور نبی كے خواب سچے ہوتے ہیں، اور یہ عالم برزخ كا عذاب ہے، واللہ اعلم.
2⃣ یہ ایسے شخص کی سزا ہے جس نے روزہ تو رکھا لیکن اسے وقت سے پہلے ہی کھول لیا، تو اس شخص کا حال کیا ہوگا جو سرے سے روزہ ہی نہ ركھے؟! ہم اللہ تعالی سے دنیا و آخرت میں سلامتی اور عافیت کا سوال کرتے ہیں۔
💡بلكہ اس حدیث كا دوسرا مفہوم یہی بیان كیا گیا ہے كہ روزوں كے ختم ہونے (عيد كا چاند دكھنے) سے پہلےہی روزے چھوڑ بیٹھنے والوں كی یہ سزا ہے۔
💐اللہ تعالٰی ہم کو عمل کرنے کی توفیق دے اور عذاب سے نجات دے. آمین.
🌹رمضان المبارک 1439ھــ🌹
Comments
Post a Comment