روزہ توڑنے والی چیزیں قسط ۲
*روزہ توڑنے والی چیزیں قسط ۲*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۳۵۴⭕
روزہ کن کن چیزوں سے فاسد ہو جاتا ہے.
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا ومسلما
گذشتہ سے پیوستہ.....
۱۲... مشت زنی کرنا
۱۳... دمہ کے مریض کا انہیلر پمپ استعمال کرنا
۱۴... منہ میں پان گٹکہ دبا کر سو جانا یہانتک کے صبح صادق ہو جائے
۱۵... نکسیر پھوٹے اور خون ناک سے حلق میں چلا جائے
۱۶... دانتوں یا مسوڑوں کا خون اگر اتنا زیادہ ہو کہ تھوک پر غالب آجاۓ یعنی تھوک کو سرخ کردے یا تھوک کے برابر سرابر ہو جائے اور ایسا تھوک پیٹ میں چلا جائے
نوٹ... اگر تھوک میں خون کا اثر کم ہو یعنی خون کا مزہ حلق میں معلوم نہ ہو تو روزہ فاسد نہیں ہوگا
۱۷... اینیما لینا یعنی پیٹ کی صفائی کے لئے دبر کے راستے سے دوائ چڑھانا
۱۸... مرد کی پیشاب کی نلی میں کوئ دوائ ڈالی جائے اور وہ مثانہ تک پہنچ جائے
نوٹ... اگر مثانہ تک نہ پہنچے تو روزہ فاسد نہیں ہوگا
۱۹... عورت کا اپنی شرمگاہ میں کوئ دوائ ڈالنا
۲۰... عورت کی شرمگاہ میں ڈاکٹر کا تحقیق حال کے لئے بھیگا ہوا یا دوائ والا ہاتھ یا مشین ڈالنا
۲۱... دانتوں میں گوشت کا ریشہ یا سپاری وغیرہ کا ٹکڑا اٹکا رہ گیا ہو اور اسے منہ سے باہر نکالے بغیر زبان یا خلال سے نکال کر منہ کے اندر ہی اندر نگل لیا یا خود بخود حلق میں چلا گیا تو دیکھے اگر وہ چیز چنے کے مقدار سے زیادہ ہو یا چنے کے برابر ہے تو روزہ فاسد ہو گیا اور اگر کم ہے تو روزہ فاسد نہیں ہوگا اور اگر اس چیز کو منہ سے باہر نکال کر پھر نگل لیا تو ہر حال میں روزہ فاسد ہو جائیگا چاہے کتنی ہی مقدار کیوں نہ ہو
*📗 کتاب المسائل ۲/۸۵.۹۱*
*📘 مسائل روزہ ۶۳/۶۴*
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
Comments
Post a Comment